چمن:پاک ایران سرحدی شہر چمن کے مال روڈ پر دھماکہ کے نتیجے 5 افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے‘بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا‘پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘ اور امدادی کارروائیاں شروع ‘شواہد جمع کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق چمن کے مال روڈ پر زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ‘5افراد جاں بحق ‘12افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورمشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔چمن کا علاقہ مال روڈ کافی گنجان آباد ہے اور عام دنوں میں یہاں کافی گہما گہمی ہوتی ہے۔اس علاقے میں اسپیشل برانچ کا دفتر بھی ہے۔
دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ اسپتال میں زخمیوں کا رش لگ گیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کو کور کر کے عام افراد کو وہاں جانے سے روک دیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ثبوت و شواہد جمع کیے ۔