بلال سعید نے گانے”قبول ہے“ پر معافی مانگ لی، وضاحتی وڈیو جاری

11:09 AM, 10 Aug, 2020

اسلام آباد :گلوکار بلال سعید نے اپنے نئے گانے”قبول ہے“ سے لوگوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی۔

انہوں نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسجد میں رقص نہیں کیا وہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے وہ اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مسجد میں نہ توموسیقی چلائی اور نہ ہی ڈانس کیا ہے اور اس بات کی گواہ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مساجد میں فوٹو شوٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی صرف فوٹو شوٹ کیا ہے اور جو انٹرنیٹ پر کلپ شیئر ہوا ہے اس میں وہ ڈانس نہیں کر رہے تھے بلکہ فوٹو شوٹ کے لیے وہ پوز لیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ ان کے اس پوز سے غلط فہمی پیدا ہوئی اور لوگوں کی دل آزاری ہو ئی ہے جس پر وہ معافی مانگتے ہیں۔

مزیدخبریں