انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، معین علی ڈراپ، جیک لیچ ٹیم میں طلب

انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، معین علی ڈراپ، جیک لیچ ٹیم میں طلب


لارڈز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، معین علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ جیک لیچ کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے،

ورلڈ کپ ہیرو فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، آرچر کو کمر کی تکلیف کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر پہلے ٹیسٹ سے باہر بٹھایا گیا تھا لیکن انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے اسلئے وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا اور کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، جیک لیچ، جیسن روئے، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔