تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک

02:18 PM, 10 Aug, 2019

دارالسلام: افریقی ملک تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔تنزانیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت دارالسلام سے 120 میل مغرب میں موروگورو کے علاقے میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے میں مصروف تھی کہ دھماکا ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے۔

حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں