چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے بن گیا

11:01 PM, 10 Aug, 2018

اسلام آباد: چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔


این اے 41باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے
   

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں