اقلیتیں برابری کے حقوق کی حامل ہیں،عام انتخابات میں تین نشستیں مختص کیں:بلاول بھٹو

10:19 PM, 10 Aug, 2018

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمسلم بھی پاکستان میں برابر کے شہری ہیں ، ہم نے تین اقلیتی امیدواروں کو عام نشستوں کیلئے ٹکٹ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتیں بھی پاکستان میں عام شہریوں کی طرح برابر کے حقوق کی حق دار ہیں۔

مزید پڑھیئے:پوزیشن ہولڈر طالبعلم نے انعامی رقم ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دی
 
 
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں تین اقلیتی امیدواروں کو عام نشست سے نوازا ہے ، ڈاکٹر مہیش ملانی قومی اسمبلی کی نشست سے منتخب ہونے والے پہلے غیرمسلم رکن ہیں ، ہری رام کشوری لال اور گیانچند ایسرانی بھی سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ مسیحی کارکن انور لال ڈین سندھ سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر سینیٹر منتخب ہوئے ، آنے والی نئی سندھ اسمبلی میں فقط ایک مسیحی ایم پی اے انتھونی نوید ہوگا۔

مزید پڑھیئے:فیصل واوڈا کی شامت ، سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس
 
 
1994 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سندھ میں اقلیتی امور کے لیے ایک مکمل وزارت کا قیام عمل میں لائیں اور گذشتہ 24 سالوں میں کسی دوسرے صوبے نے اس طرح کا اقدام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے نظریئے کی حقیقی علمبردار ہے اور پاکستان کو مساوات، پرامن ، خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں