اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ، بے روزگار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں نئی بھریوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس سے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کیس کے سماعت کے دوران میر منصب نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو میرے ایسے ہی ہسپتال آنے پر اعتراض ہے تو چیک اپ کرانے آ جاؤں گا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اپنے معاملات آپ خود چلائیں، میں پمز ہسپتال کا خود چیکر لگا کر آیا ہوں ، خاصی بہتری آئی ہے۔
اب اپنی توجہ پولی کلینک پر دینا چاہتا ہوں ، پولی کلینک کی حالت قابل رحم ہے ، تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کینسر یونٹ اور امراض قلب کے شعبے کو آپریشنل کرنے کا مجھے معلوم ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تین سو بیاسی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار دیدیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نئی حکومت بن رہی ہے اسے ٹیک اوور کرنے دیں، کیس کو پندرہ روز کے لیے ملتوی کر دیتے ہیں۔