لاہور کے نجی کالج کے واش روم سے 23سالہ لڑکے کی نعش برآمد

05:37 PM, 10 Aug, 2018

لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی کالج کے واش روم سے 23 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا۔نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کالج کے واش روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ واش روم میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت شاہ زیب گیلانی کے نام سے ہوئی اور وہ سبزہ زار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانے منتقل کرکے کالج انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ۔

مزیدخبریں