لاہور:گلوکار عاطف اسلم کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ گلوکار عاطف اسلم نے امریکہ میں ہونے والی تقریب میں قومی پرچم کی توہین کی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم پر امریکہ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھارتی ترانے گانے کے الزام پر مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں حماد نامی شخص نے موقف اختیار کیا ہے کہ عاطف اسلم نے جشن ا?زادی تقریب میں پاکستانی ترانوں کی بجائے بھارتی گانے گائے اور ان پر رقص کیا جس پر وہاں موجود شرکا کی دل آزاری ہوئی اور وہ ناگواری کا اظہار کرتے رہے۔
درخواست کے مطابق بعد ازاں ایک نوجوان نے عاطف اسلم کو جب پاکستانی پرچم پکڑانے کی کوشش کی تو گلوکار نے قومی پرچم دور رکھنے کا کہا۔ عاطف اسلم کا یہ عمل قومی پرچم کی توہین کے زمرے میں ا?تا ہے لہذا گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔