عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

02:55 PM, 10 Aug, 2018

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے۔

اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہو گی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو پولن الرجی کا سامنا،سانس لینے میں دشواری

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں