ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرارد ے دیا۔ سنی لیون کا اپنے بچوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد ڈینئل ویبر کی طرح محنتی بنیں۔
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیریئر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکی ہیں، اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قراردیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد کی طرح محنتی بنیں۔سنی نے کہا میں بچوں کو اور اپنے کام کو بیک وقت بہت اچھی طرح سنبھال سکتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں دنیا کی بہترین ماں ہوں، مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی بڑے ہوکر میری اور اپنے والد کی طرح بنیں۔ میں اورڈینیل اپنے کام کو اس طرح ترتیب دیتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بالکل بھی اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں ایک یتیم بچی کو گود لیاتھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا ، نشا کو گود لینے کے تقریباً 3 ماہ بعد سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے سنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اوریوں وہ تین ماہ کے اندر تین بچوں کی والدہ بن گئیں۔