اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو پولن الرجی کا سامنا،سانس لینے میں دشواری

02:15 PM, 10 Aug, 2018

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قید پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور پولن الرجی کے باعث سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں .جبکہ انہیں بیماری کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں میں قیدمسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار پڑ گئے جہاں انہیں پولن الرجی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔حنیف عباسی کے گلے میں ٹانسلزکے باعث تکلیف ہے اورپولن الرجی کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں