لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں کہ رات کے وقت ایک شخص نے ان کے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اپنا کارڈ کھسکایا، بعد ازاں اس شخص نے انہیں رات کے دو بجے واٹس ایپ پر پیغامات بھیج کر ہراساں کیا۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پرلکھا مجھے معلوم ہے لوگ جنسی ہراسانی جیسے معاملے پر بات کرنا پسند نہیں کرتے، میں صرف اپنی بات کررہی ہوں کہ مجھے متعدد ہوٹلز میں کئی بار ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، کئی افراد نے میرے ہوٹل کے کمرے کے دروازے کے نیچے سے بزنس کارڈ دینے کی کوشش کی ہے لیکن میں ایک بات بتادینا چاہتی ہوں چونکہ میرا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے آپ لوگوں کے کارڈ کی ضرورت ہے۔
I am sharing my experience because I think its high time when i should come forward and share my experience against harassment and how an educated class also chose to ignore it and take such important issues lightly @TheNishatHotel pic.twitter.com/OtRwJ5EQXD
— HUMAIMA MALICK (@HumaimaMalick) August 8, 2018
حمائمہ نے ہوٹل انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر اجازت میری نجی معلومات ایک مہمان کو دیں جس نے مجھے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے، حمائمہ نے ہوٹل انتظامیہ کو غیر ذمہ دار قراردے دیا اور ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔بعد ازاں حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے اجنبی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کی تصاویر بھی شیئرکیں۔
Evidence of the harassment I had to endure at Nishat Hotel. Be aware if you lose a loved one and someone dies in your family while staying at Nishat - you cannot cry in your room otherwise people might drop business cards pic.twitter.com/tF5R0iynJW
— HUMAIMA MALICK (@HumaimaMalick) August 8, 2018
دوسری جانب ہوٹل کے مینیجر نے حمائمہ ملک کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی شکایت نہیں ا?ئی کہ حمائمہ ملک کو ہوٹل میں ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔