انٹربینک میں ڈالر4پیسے سستا،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے

11:52 AM, 10 Aug, 2018

کراچی: انٹربینک میں ڈالر4پیسے سستا ہوکر 123روپے 76پیسے کی سطح پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اورانٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 4روپے 70پیسے سستا ہوا ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر4پیسے سستا ہوکر 123روپے 76پیسے کی سطح پر آ گیاجبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 128روپے 50پیسے تھی۔

جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے اورملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہو کر ذخائر 10ارب 36 کروڑڈالرتک پہنچ گئے.

جبکہ دیگر بینکوں کے ذخائرمیں 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد بینکوں کے ذخائر 6 ارب 63 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے۔

مزیدخبریں