این آئی سی ایل کیس،سپریم کورٹ نے ایاز نیازی کی گرفتاری روک دی

11:39 AM, 10 Aug, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی اور اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیااورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایازخان نیازی کےخلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب لوگوں کودوران تحقیقات کیوں اٹھاکرلےجاتا ہے؟ جن کوپکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں،سب معلومات ہیں اورجسے پکڑنا ہوتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہو ئے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیاہمیں پتہ ہے کیسے سیاسی طورپرلوگوں کوباہربھیج دیا جاتا ہے اورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں