لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں: صدر ممنون کا نومنتخب وزیراعظم سے حلف نہ لینے کا امکان
انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں