برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: برطانوی رکن پارلیمنٹ بورس جانسن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برقعہ پوش خواتین کو لیٹر باکس سے تشبیہ دینے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ بورس جانسن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم ٹیریزامے کی جانب سے سابق وزیر خارجہ پر سخت تنقید کی گئی اور کہا کہ لباس کاانتخاب خواتین کا حق ہے۔

کنزریٹو پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ بورس جانسن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

بورس جانسن نے ڈنمارک کی جانب سے برقعہ پرپابندی کی مخالفت کی تھی مگر کہا تھا کہ برقعہ پوش افراد بینک لٹیروں اور لیٹر باکس جیسے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میلانیا ٹرمپ کے والدین کو امریکی شہریت مل گئی

بورس جانسن کے اس بیان کے خلاف انکے حلقہ انتخاب میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کرنیوالوں کا کہنا تھا کہ ٹوری پارٹی اسلامو فوبیا پھیلا رہی ہے اور بورس جانسن کو ٹوری پارٹی سے نکالا جائے۔

برطانیہ کی وزیراعظم ٹیریزامے نے بھی بورس جانسن کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ خواتین کو ان کے لباس پر ٹوکے۔ بورس جانسن نے جو الفاظ اس حوالے سے استعمال کیے وہ ناپسندیدہ تھے اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں