قصور، خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

09:14 AM, 10 Aug, 2018

قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواحی گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق نواحی گاؤں شیخ حماد میں واقع ایک پرانے خستہ حال مکان کی اچانک چھت گر گئی۔ بچوں کے والدین کمرے کے باہر سونے کی وجہ سے محفوظ رہے.

مزید پڑھیں: پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ


چھت کے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی نسیم، طاہر اور ماریہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی۔مزید کارروائی کے لئے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں