حسین لوائی دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل

08:34 AM, 10 Aug, 2018

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حسین لوائی کو جیل سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے لیے حسین لوائی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔ایس ایس پی لانڈھی جیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسین لوائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو انہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار دوسرے ملزم طحہٰ رضا کو بھی کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں 6 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں