جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا

08:24 AM, 10 Aug, 2018

مانٹریال: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق پر تشویش کے اظہار پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور سفارتی و سیاسی سطح پر سعودی عرب کے ساتھ چلیں گے تاہم انسانی حقوق کے لیے سب کے سامنے بات کرتے رہیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کا سعودی عرب سے رابطہ قائم ہے جس میں حالیہ تنازع پر تفصیلی بات ہوئی ہے ہم سعودی عرب سے سفارتی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اور تعلقات جاری رکھیں گے۔

 مزید پڑھیں: یمن: بچوں کی بس پر فضائی حملہ، 43افراد جاں بحق

دوسری جانب قطری میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کے علاج پر پابندی لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس پر سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں