پاکستانی ہارر فلم ”پری“ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی

11:02 PM, 10 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ہارر فلم ”پری“ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی، رواں سال میں ہی ریلیز   کی جائے گی۔ اس فلم کو سید عاطف علی اور محمد احسن نے تحریرکیا ہے جبکہ ڈائریکشن کی ذمہ داری سید عاطف علی نے نبھائی ہے۔

اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ایوبیہ کے جنگلات میں کی گئی جس میں مرکزی کرداراداکارہ عزیقہ ڈینئل نے ادا  کیا جبکہ دیگر فنکاروں میں جنید، بے بی خوشی،ماسٹرفائق،رشیدناز،سلیم معراج اور قوی خان شامل ہیں۔فلم کے ڈی او پی اختر ندیم،موسیقارمسعودعالم، سانگ رائٹر شمیم باذل ہیں۔ 

اس بارے میں فلم کے ڈائریکٹرسیدعاطف علی نے بتایا کہ ”پری“ پاکستان کی پہلی باقاعدہ ہاررفلم ہے جس میں گیٹ اپ کے علاوہ ہر طرح کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں