ممبئی: سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 8 برس پورے کر لیے ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا خود کا رویہ صحیح ہے تو پھر فلم انڈسٹری آپ کے لیے محفوظ جگہ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں دوست بنانا آسان ہے۔ آپ کی پریشانیاں، فکر، عدم تحفظ اور جد و جہد سب ایک ہی جیسی ہوتی ہیں جس پر آپ ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں۔'انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں بہترین انسانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد جب کسی مشکل یا تنازع سے گزر رہے ہوتے ہیں تو انھیں اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔
بالی ووڈ میں دوست بنانا آسان ہے، جیکولین فرنینڈز
ممبئی: سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 8 برس پورے کر لیے ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا خود کا رویہ صحیح ہے تو پھر فلم انڈسٹری آپ کے لیے محفوظ جگہ ہے۔
10:02 PM, 10 Aug, 2017