ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ 14ستمبر سے ماریشس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ السعودیہ کا 60واں بین الاقوامی سٹیشن ہوگا۔ امسال السعودیہ پاکستانی شہر ملتان اور سوڈانی شہر پورٹ سوڈان کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرچکی ہے۔ ماریشس کا نمبر تیسرا ہے۔
ماریشس کیلئے پہلی براہ راست پرواز14ستمبر کو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ ریاض سے ماریشس کی پرواز کا دورانیہ 9گھنٹے اورجدہ سے 7گھنٹے 20منٹ ہوگا۔