شوبز سے دور نہیں ، اچھے کردار کی جستجو میں ہوں، مدیحہ شاہ 

لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی۔

08:20 PM, 10 Aug, 2017

مقامی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ،اچھے کردار کی جستجو میں رہتی ہوں اور جب میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی۔انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی عزت بھی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر وہ چیز سے نوازا جس کی میں نے خواہش کی تھی۔

مزیدخبریں