ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کے ساتھ انکی کیمسٹری پہلے کی طرح نہیں رہی جس طرح سب سے پہلی فلم میں تھی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا شاہ رخ اور ان میں اب کافی تبدیلی آچکی ہے، شاہ رخ تین بچوں کے والد اور میں دو بچوں کی ماں ہوں اور عمر گزرنے کے ساتھ اب وہ کیمسٹری نہیں رہی جو پہلے تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شاہ رخ خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آتا ہے کیونکہ وہ انہیں طویل عرصے سے جانتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے میں کبھی مشکل پیش نہیں آئی۔
کاجول نے اپنے بالی ووڈ میں 25 سال مکمل ہونے پر کہا کہ انہیں ابھی اپنے کیریر میں مزید آگے جانا ہے۔کاجول کے مطابق 25 سال کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ ان کی والدہ نے فلم انڈسٹری میں 67 سال تک کام کیا اور ان کے لئے ان کی والدہ کی مثال اپنے فلمی کیریر کو جاری رکھنے کے لئے کافی ہے۔