حج کیلئے ارض مقدس پہنچنے والے ایرانی عازمین کا شاندار استقبال

07:10 PM, 10 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ریاض:  ایرانی حج مشن کے ایک عہدیدار نے حج کیلئے ارض مقدس پہنچنے والے ایرانی عازمین کے شاندار استقبال پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں ایرانی حج مشن کے معاون ڈائریکٹر ناصر ھویزاوی نے ایرانی عازمین او رخود ا ن کے شاندار استقبال پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایرانی عازمین کو جدہ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے لے کر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک بہترین خدمات فراہم کرنے پرسعودی حکام کے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں ایرانی عازمین کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں۔

مزیدخبریں