سنجے دت کی فلم ”بھومی“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی نئی فلم ”بھومی“ کے پہلے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، فلم کے ٹریلر کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

07:09 PM, 10 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی نئی فلم ”بھومی“ کے پہلے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، فلم کے ٹریلر کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریلر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی سنجے دت کی جاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے ، جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت اس فلم کے ذریعے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں لہٰذا یہ فلم سنجے دت کے دل کے انتہائی قریب ہے۔فلم کی کہانی بدلے اور باپ بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاو کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے ہر حد پار کرجاتا ہے ،سنجے دت نے یہ کردار اتنی خوبی سے نبھایا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ 

فلم کے ہدایت کار اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ اس فلم میں سنجے دت نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہے ، امید ہے شائقین بالی ووڈ میں ان کی واپسی کو سراہیں گے، فلم میں سنجے دت اور ا?دیتی راو¿ حیدری کے علاوہ شیکھر ثمن اور سدھانت گپتا بھی اہم کرداروں میں نظر ا?ئیں گے فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں