لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ میں لاہور بلیوز کے ٹاپ فور میں احمد شہزاد کو رکھنے پر ناراض ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور بلیوز کے ٹاپ فور میں احمد شہزاد کو رکھنے پر برا مان گئے اور ٹیم لاہور بلیوز کی سلیکشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ انضمام الحق لاہور بلیوز کے سلیکٹر بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق احمد شہزاد کو ٹاپ فور میں رکھنے کے حق نہیں تھے۔ انضمام الحق نے امام الحق کا نام دیا ہوا تھا۔ احمد شہزاد کو ٹاپ فور میں رکھنے پر کپتان محمد حفیظ نے اصرار کیا تھا۔