ترکی میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بلا تعطل جاری

ترکی میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بلا تعطل جاری

انقرہ: ترکی کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترک خبرساں ادارے کے مطابق ترکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ضلع مْش کے علاقے شین یائیلا میں علیحدگی پسند  دہشتگرد تنظیم (پی کے کے )کے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملہ کیا گیا۔آپریشن کے بعد کی جانے والی سرچ کارروائیوں میں 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شرناک کی تحصیل سیلوپی میں عراق کے شمال میں کیمپوں سے فرار ہونے والے  'پی کے کے'کے 6 دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ماردین دارگیچت میں تلاشی کے دوران  کثیر  تعداد میں دیسی ساختہ  دھماکہ  خیز مواد  اور  بھاری اسلحے  کو  تحویل میں لیا  گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں