گوریندر چڈھا بہت اچھی فلمساز ہیں، ہما قریشی

05:24 PM, 10 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بالی ووڈ  اداکارہ  ہما قریشی نے  کہا ہے  کہ گوریندر  چڈھا بہت اچھی فلمساز   ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی فلمساز  جو   گوریندر کے ساتھ انٹر نیشنل فلم ’’پارٹیشن: 1947‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ گوریندر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے ،وہ بہت اچھی اور قابل فلمساز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے جو دوسروں سے اچھا کام کروانا جانتے ہیں۔

فلم ’’پارٹیشن: 1947‘‘ 18 اگست کو ریلیز   کی جائے  گی۔

مزیدخبریں