بلو چستان کے تاریخی مقامات اور ثقافتی ماڈلز کی نقاب کشائی 14اگست کو کی جائیگی

02:49 PM, 10 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے کو ئٹہ بیوٹیفکیشن پلان کےتحت ایئرپورٹ روڈ پر بلو چستان کے تاریخی مقامات اور ثقافتی ماڈلز بنا ئے جا رہے ہیں جن کی نقاب کشائی 14 اگست کو کی جائیگی۔

 کو ئٹہ کا ایئر پو رٹ روڈ جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مسافروںکی آ مد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ علاقے کی خوبصورتی بڑھا نے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کو ئٹہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت بلو چستان کے تاریخی مقامات اور ثقافتی ماڈلز بنا ئے جا رہے ہیں۔آرٹسٹ طا رق عثمان کالونی کا تعلق بلو چستان کے علاقے سبی سے ہےجو بانی پا کستان کی آخری آ رام گا ہ قا ئداعظم ریزیڈنسی کا ماڈل بنا رہا ہے۔قا ئد اعظم ریزیڈنسی کے علا وہ آثار قدیمہ کے نوادرات کے نمونے اور دیگر مقامات کے ماڈلز تعمیر کئے جا رہے ہیں ،جن کا مقصد سیاحوں کو بلو چستان کے ثقافتی ورثے سے روشناس کر وانا ہے۔
ایئر پو رٹ روڈ پر ماڈل کی تیاری کا کام 2ماہ سے جاری ہے جس کی نقاب کشائی 14اگست کے دن کی جائے گی۔

مزیدخبریں