منیشا کوئرالہ نے یتیم بچی کو گود لینے کا فیصلہ کر لیا

03:14 PM, 10 Aug, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا کوئرالہ نے ایک یتیم بچی کو گود لینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ جس کے لئے تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بچی گود لینے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر میں میری زندگی میں ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہو جائے گا جس کے بعد میری ادھوری زندگی مکمل ہو جائے گی میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔

یاد رہے منیشا کوئرالہ نے 90 کی دہائی سے اپنی اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ فلموں میں بے تحاشا کامیابی سمیٹنے والی منیشا کی نجی زندگی میں مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

منیشا 2010 میں نیپالی بزنس مین سمراٹ دہل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم دو سال بعد ہی شوہر کے ساتھ اختلافات کے باعث ان کی شادی شدہ زندگی کا خاتمہ ہو گیا اور اسی سال وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں تھیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا علاج جاری رکھا۔ منیشا آج نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ انہوں نے فلم ڈئیر مایا کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی بھی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں