نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے لا کمیشن کو اختیار دیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی سٹے بازی کو قانونی شکل دینے کیلئے کام کرے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاکمیشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باقاعدہ خطوط لکھ کر تجاویز مانگ لی ہیں ۔
ساتھ ہی ریاستی کرکٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی جانب سے خط کا جواب جلد از جلد دیا جائے تاکہ کمیشن اپنی رپورٹ تیار کر سکے۔
یاد رہے بھارت عالمی کرکٹ میچز پر سٹے اور جوئے کا گڑھ ہے اورکھیل کو اس ملک میں غیرقانونی سٹے بازی نے کئی بار داغدار کیا ہے تاہم کرکٹ میچز میں سٹے بازی اور جوا کافی عرصے حکام کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں