یمن،شرپسند حوثی باغیوں کے ہاتھوں یمن میں قبریں بھی غیر محفوظ

02:30 PM, 10 Aug, 2017

صنعا:یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سرکاری املاک ہتھیانے کے ساتھ ساتھ اب قبرستانوں کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت صنعاءسمیت ملک کے مختلف علاقوں سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ حوثی باغی قبرستانوں کو اپنی املاک میں تبدیل کرتے ہوئے ان پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبرستانوں کو نشانہ بنانے اور قبروں کی بے حرمتی کا تازہ واقعہ حال ہی میں وسطی یمن کے علاقے ’اب‘ میں پیش آیا جہاں حوثیوں کے ایک نام نہاد جج نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے؛۔

مسلح دہشت گردوں کی معاونت سے قبرستان کی اراضی کی کھدائی شروع کردی۔اب گورنری کے ایک مقامی عہدیدار احمد الباکری نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے الظہار گورنری میں ایک قبرستان کی اراضی پر رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے قبروں کی بے حرمتی کی۔

دسیوں قبروں کو اکھاڑ پھینکا اور شہریوں کو اس قبرستان میں اپنے مردے دفن کرنے سے سختی سے منع کردیا ہے۔الباکری کا کہناتھا کہ حوثیوں کے ایک نام نہاد جج کی طرف سے کہا دھونس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ قبرستان میں رہائشی مقاصد کے لیے تعمیرات جاری رکھے گا، اگر کسی نے اس کی مخالفت کی کوشش کی تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مزیدخبریں