سوئی سدرن گیس کمپنی نے 1 لاکھ صارفین کو اضافی بلز بھیج دیئے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے 1 لاکھ صارفین کو اضافی بلز بھیج دیئے

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی بھی زائد بل بھیج کر کراچی کے عوام کو لوٹنے لگی۔ خراب میٹر اور چوری کا الزام لگا کر کراچی کے 1 لاکھ صارفین کو اضافی بل بھیج دیے جس سے غریب عوام کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

ستم ضریفی یہ کہ دو کمروں کے مکان کا بل بھی 10 ہزار روپے بھیج دیا گیا جس کے باعث کسٹمر سروس سینٹرز پر عوام کا تانتا بندھ گیا مگر وہاں پر بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

دوسری جانب ایس ایس جی سی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاسنگ ان رجسٹرڈ گیس کی مد میں صارفین کو اضافی بل دیے گئے کیونکہ میٹر کی خرابی کی صورت میں پی یو جی بل جاری کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے پاس بے شمار نئے میٹر موجود ہیں اور شہر میں پرانے گیس میٹرز کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں