سعودی ایئر لائنز نے مسافروں کے لئے نیا ”ڈریس کوڈ “ جاری کر دیا

12:25 PM, 10 Aug, 2017

ریاض: سعودی ایئر لائنز نے مسافروں کے لئے اپنی ویب سائٹ پر نیا ”ڈریس کوڈ “ جاری کر دیا ۔ جس میں نازیبا لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ۔ سعودی ایئرلائنز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے مطابق مسافروں کو کوئی ایسا لباس پہننے کی اجازت نہیں جس سے دیگر مسافروں کو اچھا محسوس نہ ہو تاہم اس کوڈ کے تحت مرد وہ لباس نہیں پہنیں گے جس سے ان کی ٹانگیں دکھائی دیتی ہوں جیسا کہ شارٹس وغیرہ۔

اسی طرح خواتین کو ٹانگوں اور بازو دکھانے والے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے علاوہ خواتین کا لباس باریک اور انتہائی تنگ نہ ہو۔

ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق کمپنی ہوائی سفر کے دوران ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو پرواز کینسل کرنے اور راستے میں بھی اتارنے کا حق رکھتی ہے جبکہ کچھ مسافروں کو لاعملی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر ہی نئے کپڑے خریدنے پڑیں گے ۔

ڈریس کوڈ سے متعلق صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں زیادہ تر صارفین نے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں