بیجنگ : سرحدی تنازع پر چین اور بھارت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔چین نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہےکہ نئی دہلی کو سکم سرحد سے اپنی فوج ہٹانا ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے سکم سرحد کا تنازع حل کرنے کیلئے چین سے خفیہ مذاکرات کئے۔ چین نے مطالبہ کیاکہ ڈوکلام پر بھارت اپنی فوج ڈھائی سومیٹر پیچھے ہٹائے۔ چین کا کہنا تھا کہ بیجنگ اپنے علاقے اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
چینی حکام کا کہنا تھا کہ ڈوکلام چین کا علاقہ ہے۔ سرحد بھوٹان سے ملتی ہے۔ بھارت کا اس تنازع میں کودنے کا کوئی جواز نہیں۔بھارت نے سکم پر چینی سرحد پر روڈ اور دیگر ترقیاتی کام بند کروا دیا ہے۔
چین خبردار کرچکاہے کہ اگر بھارت نے ڈوکلام سے فوج واپس نہیں کی تو بھارت سے محدود جنگ ہوسکتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔