لاہور:معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے مسلم لیگ ن کے پاور شو کے بارے میں سوشل میڈیا پر بیانات تو آ ہی ر ہےہیں ، لیکن اب انہوں وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف کو سما جی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ" بہت افسوس کی بات ہے کہ خواجہ آصف ٹویٹر پر غلط تصاویر منظر عام پر لا کر لوگوں کو گمر اہ کر رہے ہیں، پہلی تصویر کے علاوہ باقی تینوں تصاویر جعلی ہیں"۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ خواجہ آصف نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریلی کی تصاویر اپلوڈ کیں تھیں اور ساتھ ہی اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ" راولپنڈی میں جو محبت اور پیار ملا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور ا ہلِ راولپنڈی نے پیار کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے"۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
#GTRoadRally WhatAshameless liar.1st pic is real,2nd is of Mumtaz Qadri janaza,3rd of DawateIslami India Ijtema&4th of an old NLeagueJalsa. pic.twitter.com/JGa1UmpO10
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 9, 2017