سنجے دت نے بہت بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا ،رنبیر کپور

11:33 AM, 10 Aug, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سنجے دت تین سال کے لمبے عرصے کے بعد فلم "بھومی " کے ذر یعے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونگے۔ ٹریلر لانچ ہونے سے پہلے ہی ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔
گزشت دنوں جب سنجے دت کے قریبی دوست راج کمار ہیرانی اور ودہوچوپڑانے جیسے ہی فلم کا پرومو لانچ کر نے کا ارادہ کیا تو رنبیر کپور نے فوراََ فون کر کے پرومو  کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی۔
یہاں یہ بھی بتانا قابلِ ذکر ہے کہ رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور وہ سنجے دت کی زندگی کی عکاسی کر نے کے لیے بہت پر جوش ہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "سنجے دت نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی زندگی سے سبق حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے"۔ رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ یہی اس فلم کی مثبت بات ہے"۔

انہوں نے فلم کے پرومو شوٹ کے وقت سنجے دت کے بارے میں دل کو چھو لینے والی تقریر بھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں