"نوازشریف ایک حقیقی لیڈر کی طرح گرجے، دل سے بولے اورچھاگئے": مریم نواز کی ٹویٹس

،

10:40 AM, 10 Aug, 2017

اسلام آباد: جہاں نواز شریف نے لیگیوں کے دلوں کو گرمایا ہوا ہے وہیں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر محاذ کھول رکھا ہے ۔

گزشتہ روز نواز شریف کے خطاب کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد اور عوام دونوں کی تعریف کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ  "نوازشریف ایک حقیقی لیڈر کی طرح گرجے، دل سے بولے اورچھاگئے"۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ " عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا"،"نواز شریف کی تقریر ان کی بہترین تقاریر میں سے ایک تھی"،۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کی ریلی شروع ہونے سے قبل بھی  اپنے ٹویٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ وہ" اپنے والد کو اللہ کی پناہ میں دے رہی ہیں"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں