بم ڈسپوزل اسکواڈکا پنجاب ہاؤس راولپنڈی کے اطراف میں سرچ آپریشن

10:05 AM, 10 Aug, 2017

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم میاں محمد  نواز شریف ریلی کے ہمراہ 11بجے پنجاب ہاؤس راولپنڈی سے روانہ ہوں گے ۔تاہم ریلی سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے پنجاب ہاؤس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔

ن لیگ کےرہنما اور کارکن اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاؤس پہنچ رہے ہیں ۔کارکنوں کی نواز شریف کے حق میں نعرے

۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اس وقت  پنجاب ہاؤس میں موجود نہیں ۔ ان کی آمد کے بعد پنجاب ہاؤس سے مشن جی ٹی روڈ کا آغاز ہو گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں