پیایانگ: شمالی کوریا کھل کر امریکہ کے سامنے آگیا، گوام کے قریب امریکی تنصیبات پر حملے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ گزشتہ روز امریکہ کی دھمکی کے بعد اب شمالی کوریا نے بھی امریکی تنصیبات پر حملے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
کورین آرمی چیف کم ان راک کا کہنا ہے اگست کے وسط میں حملہ کیا جاسکتا ہے صدر کم جوانگ کے حکم کا انتظار ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے شمالی کوریا سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔