نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

کراچی:پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دے کر جیت لیا۔ فائنل کے بعد نور زمان نے کہا کہ "کریم التورکی بھارت سے جیت کر آیا تھا، اور میں نے فیصلہ کیا تھا کہ آخر تک لڑوں گا۔"

نور زمان نے سخت محنت کا صلہ پایا اور آخری لمحے تک فائٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ان کی تاریخی فتح پر وہ جذباتی ہو گئے اور آبدیدہ ہو گئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ "خوشی ہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی، اس طرح کے ایونٹس یہاں ہونا خوش آئند ہے۔ نور زمان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا، اور مصر کے کریم التورکی نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نور زمان کا ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔"

وزیراعظم نے بھی نور زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔"