پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں نئی پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے

07:59 PM, 10 Apr, 2025

منسک: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے، جہاں ان کا اعلیٰ سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اور دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور پاکستانی سفارتی عملے نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ دورے میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر سے بالمشافہ ملاقات بھی شیڈول ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئے مواقع پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں