اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی نے نہروں کے معاملے پر اسمبلی ایجنڈے پر قرارداد آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے کل کے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس میں نہروں کے معاملے پر خاموش احتجاج کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے جب تک نہروں کے مسئلے پر قرارداد ایجنڈے پر نہیں آتی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محدود تعداد میں اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر ایوان سے باہر چلے جائیں گے۔