اسلام آباد: معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے شوہر یاسر نواز کا لیپ ٹاپ توڑ دیا تھا۔ ندا یاسر کے مطابق، ان کے شوہر انہیں ماضی میں مختلف ہیروئنز کی تصاویر دکھا کر تنگ کرتے تھے، جس کی وجہ سے ایک دن غصے میں آ کر انہوں نے ان کا لیپ ٹاپ توڑ ڈالا۔
ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں بتایا کہ یاسر نواز انہیں مسلسل دوسری ہیروئنز کی تصاویر دکھا کر تنگ کرتے رہے۔ ایک دن جب انہوں نے اپنی فلم کی ہیروئن کی تصویر لیپ ٹاپ کے وال پیپر پر لگا دی، تو ندا یاسر کا غصہ بڑھا اور انہوں نے وہ لیپ ٹاپ توڑ دیا۔
اس سے پہلے یاسر نواز نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ندا یاسر نے غصے میں آ کر ٹی وی اور لیپ ٹاپ توڑ ڈالے تھے۔ ندا یاسر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبح سویرے مارننگ شو کے لیے جاتی تھیں اور انہیں جلد سونا پڑتا تھا، لیکن یاسر نواز رات دیر تک ٹی وی دیکھتے تھے جس سے ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔