سونے کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی

سونے کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نرخ تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے کے ساتھ فی اونس 3118 ڈالر تک جا پہنچی، جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

عالمی سطح پر اس اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 688 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہو گئی