کرسٹیانو رونالڈو کی سکیورٹی میں اضافہ، دھمکی آمیز پیغامات کے بعد حفاظتی تدابیر مزید سخت

کرسٹیانو رونالڈو کی سکیورٹی میں اضافہ، دھمکی آمیز پیغامات کے بعد حفاظتی تدابیر مزید سخت

پرتگال:فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دھمکی آمیز پیغامات مملنے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی۔ رونالڈو نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سکیورٹی اسٹاف کو تبدیل بھی  کر دیا ہے تاکہ اپنی اور اپنی فیملی کی  حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے پرتگال کے معروف سکیورٹی ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا ہے، جبکہ سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

رونالڈو 2023 میں سعودی فٹبال فرنچائز النصر میں شمولیت کے بعد سے سعودی عرب میں مقیم ہیں، اور اب ان کی سکیورٹی میں مزید سختی لائی گئی ہے۔