اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ ہدایات ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے دوران دیں، جہاں انہوں نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کو جلد قانونی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی شرائط کا مقصد غیر قانونی امیگریشن اور بھکاریوں کی روک تھام کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے سے غیر قانونی نقل مکانی کے عمل کو سختی سے روکا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، جن کی تنصیب سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔ محسن نقوی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان مشینوں کی تنصیب کے عمل میں پاکستان آئی جرمن ٹیم کا تعاون اہم رہا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بہت جلد ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی جس سے پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے گا۔

مصنف کے بارے میں