وزیراعظم شہبا زشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلا رو س روانہ ہو گئے

12:47 PM, 10 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلا روس روانہ ہو گئے  ہیں  ۔

شہباز شریف صدر الیگزینڈر لو کاشنگو  کی دعوت  پر بیلاروس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔یہ دورہ10 سے 11اپریل تک جاری  رہے گا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  ، وزیراعطلاعات عطاتاڑر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے میں شریک ہیں ۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان  تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں